News

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی پانی سے تواضع

AD

وزیر اعظم عمران خان نے قومی لباس زیب تن کرکے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جبکہ سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے مہمان کی پانی سے تواضع کی ، عمران خان خاصے پر اعتماد تھے ، وہ شوار قمیض پہنے مسکراتے ہوئے میٹنگ ہال میں داخل ہوئے تو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت تمام اعلیٰ حکام استقبال میں کھڑے ہو گئے ۔

وزیر اعظم نے چھوٹے کمرے میں مہمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ماحول خاصا خوشگوار رہا ۔ وزیر اعظم نے کسی قسم کا تحریری مواد پاس نہیں رکھا ،انہوں نے پاکستان کا موقف بہترین انداز میں پیش کیا ۔گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مسکراتے رہے ۔ صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کو یقین ہے کہ آپ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ سے بہتر کرسکتے ہیں تو وزیر اعظم نے جواب دیا کہ کھلاڑی ہمیشہ پر امید رہتا ہے ۔

Tags
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Bitnami