News

بہادر لوگ بہادر فیصلہ کرتے ہیں، منی بجٹ آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرنے کیلئے لائے ہیں، زر تاج گل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بہادر لوگ بہادر فیصلہ کرتے ہیں، منی بجٹ آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرنے کیلئے لائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما زر تاج گل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بارباربھینسوں کےاشتہارکی بات کی جاتی ہے، بہادر لوگ فیصلہ کرتے ہیں، حکومت منی بجٹ لے کرآئی۔

زر تاج گل کا کہنا تھا کہ سابقہ دورمیں اشتہار میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر ہوتی تھیں، ماضی میں ٖ فاٹا کے لوگوں پر ڈرون حملے کئے گئے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 44ارب ایکسپورٹ ری بیٹ دیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کسان کومضبوط کرنےکیلئےکھاد پرسبسڈی دی گئی ، روٹی،کپڑا اور مالکان کے نام پر قبرستانوں پربھی قبضے کئے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منی بجٹ آئی ایم ایف سےنجات حاصل کرنے کے لئے لائے ہیں۔

یاد رہے کے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی زرتاج گل کا اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کے لیے انتخابات ایک مشکل ٹاسک ہے، انتخابات میں ٹکٹ کا حصول بھی ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے، ٹکٹ مل جائے تو حلقے کے عوام حوصلہ افزائی کرتے ہیں، عوام کی طرف سے خواتین امیدواروں کا پرتپاک استقبال کیا جاتا ہے۔

خیال رہے تحریک انصاف کی زرتاج گل این اے 191 میں کامیاب ہوئیں تھیں، زرتاج گل کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

زرتاج گل کو وزارت مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان سونپا جائے گا۔

Tags
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Bitnami