News

بیگم نوازش علی کیس؛ چھاپے کے دوران ’میرا‘ کی موجودگی کا انکشاف

AD

کلفٹن کے ایک گھر میں پولیس کے چھاپے کے دوران اداکار علی سلیم اور دیگر گرفتار ملزمان کے علاوہ وہاں اداکارہ ’میرا‘ کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی پولیس نے کلفٹن میں واقع ایک گھرسے مشکوک حرکات کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے اداکارعلی سلیم عرف بیگم نوازش علی اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔

اس موقع پرصحافیوں کی جانب سے علی سلیم سے پوچھا گیا کہ کیا اداکارہ ’میرا‘ بھی ان کے ساتھ تھیں جس پراداکارنے اثبات میں سرہلایا جس پرصحافیوں نے پوچھا کہ پولیس نے انہیں کیوں چھوڑ دیا جس پراداکار نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں۔

ایکسپریس ٹریبون کو دیئے گئے انٹرویو میں میرا کا کہنا تھا کہ علی معصوم انسان ہے، مجھے بھروسہ ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں، ہم ریسٹ ہاﺅس میں فلم کی شوٹنگ کررہے تھے، کچھ لوگ آئے اورشناختی کارڈ چیک کرنے لگے، علی تو برابر والے والے کمرے میں آرام کر رہا تھا تاہم پولیس کا موقف ہے کہ گیسٹ ہاﺅس میں کوئی خاتون نہیں تھی، ان کے کمرے سے شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں اورعلی سلیم کا الکحل ٹیسٹ بھی مثبت نکلا ہے۔

واضح رہے کہ آج پولیس نے مغوی بچے کی موجودگی کی اطلاع پرکلفٹن کے ایک مکان میں کارروائی کرتے ہوئے علی سلیم عرف بیگم نوازش علی سمیت دیگرافراد کوگرفتارکرلیا تھا۔

Tags
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Bitnami