NewsSports

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف

دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے دوسری اننگز 181 رنز پر ڈکلیئر کردی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف مل گیا۔

AD

فصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے۔ پاکستان نے دوسری اننگز 181 رنز پر ڈکلیئر کردی ہے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں حارث سہیل اور محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت 482 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے کینگروز کو فالو آن نہ کروا کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 45 رنز پر تین وکٹیں گر گئیں، تیسرے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 325 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں امام الحق، اظہر علی، محمد حفیظ، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، بلال آصف، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد عباس اور میر حمزہ بطور 12 ویں کھلاڑی شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم میں 3 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا جن میں ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیوسکا گنی شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی ٹم پین کر رہے ہیں جبکہ شان مارش ان کے نائب کے فرائض انجام دیتے ہوئے دکھائی دیے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، مچل مارش، مارنس لیوسکاگنی، ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک، نیتھن لیون پیٹرسڈل اور جان ہولینڈ شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی بال ٹیمپرنگ کے معاملے کے بعد یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہے اور اسے ٹیم کے لیے کرکٹ کے میدان میں اپنی کھوئی ہوئی ساخت واپس بحال کرنے کے لیے اہم میچ سمجھا جا رہا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Bitnami