News

زینب کیس: معافی کا وقت گزرگیا، آپ کو نتائج بھگتنا ہوں گے، چیف جسٹس کا شاہد مسعود سے مکالمہ

AD

چیف جسٹس پاکستان نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکر پرسن کے کیس کی سماعت کے دوران شاہد مسعود سے مکالمے میں کہا کہ اب معافی کا وقت گزر چکا آپ کو قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے۔

پنجاب کے ضلع قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کمسن زینب کے کیس میں ٹی وی اینکر شاہد مسعود نے مرکزی ملزم عمران کے بیرون ملک متعدد بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی تھی۔

شاہد مسعود کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ یکم مارچ کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس میں اینکر کے تمام 18 الزامات اور دعوے جھوٹ قرار دیئے گئے۔

Tags
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Bitnami