News

شیخ رشید اہل یا نااہل؟ فیصلہ کل سنا جائے گا

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی قسمت کا فیصلہ کل سنایا جائیگا۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے شیخ رشید نااہلی کیس کے جلد فیصلے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دو ماہ سے محفوظ فیصلہ نہیں سنایا جا رہا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کا شیخ رشید کی اہلیت پر براہ راست اثر ہو گا۔ حلقہ کی عوام جلد فیصلے کی توقع رکھتے ہیں۔ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، پانچ سال سے انصاف کیلئے دربدر ہو رہا ہوں۔

Tags
Show More

Related Articles

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker
Bitnami