News

نواز شریف کو جوتا مارا گیا

لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں تقریب کے دوران بد نظمی نواز شریف پر جوتا مارا گیا،نوازشریف جیسے ہی اسٹیج پر خطاب کے لئے آئے تو شرکا میں موجود ایک نامعلوم شخص نے انہیں جوتا دے مارا۔

ذرائع کے مطابق جامعہ نعیمیہ میں تقریب کیلئےنوازشریف جیسے ہی اسٹیج پر خطاب کے لئے آئے توجوتا مارا گیا، جوتا جامعہ نعیمیہ کے ایک طالب علم نے مارا جوتا نوازشریف کے کندھے پرلگا، سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر ہی جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔نوازشریف کے باہرنکلنے پرایک طالب علم نے نعرے بھی لگائے.

جوتا پڑنے کے نا خشگوار و اقعہ کے بعد نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی سربراہی میں تعلیم حاصل کی، جامعہ نعیمیہ کی ایک ایک اینٹ میرے سامنے رکھی گئی۔

مریم اورنگزیب نے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات منصوبہ بندی سے کیئے جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جوتا پھینکنا قابل مزمت ہے، معاشرے میں عدم برداشت کا رحجان ہے۔

 

Tags
Show More

Related Articles

Close
Bitnami