News

پی ٹی وی کرپشن کیس، ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت کی درخواست مسترد

اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو عدالت میں پیش نہ ہونا مہنگا پڑا، سپیشل جج سنٹرل نے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست کو مسترد کر دیا۔

اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدالت میں عدم پیشی کے باعث خارج کر دی گئی ہے۔

سپیشل جج سنٹرل ارم نیازی نے شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔ ملزم کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

Tags
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Bitnami