News

کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 1 نوجوان شہید

سری نگر : بھارتی فورسز کی مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کشمیری خواتین و مردوں پر ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم برداشت کررہے ہیں۔

کشمیری میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر نام نہاد آپریشن کے نام پر مزید 1 کشمیری کو شہید کر دیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں قابض ظالم بھارتی فوج کی جانب سے سوپور سمیت کئی علاقوں میں پابندیاں عائد کرکے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کشمیری خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کی زد میں آکر رواں برس اکتوبر میں 39 کشمیری شہری شہید ہوئے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker
Bitnami