News

این اے 60: انتخاب ملتوی کرنے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 پر انتخاب ملتوی کیے جانے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

شیخ رشید کی درخواست پر سپریم کور ٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ہوگی جس پر درخواست گزار نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے وکیل سردار عبدالرزاق سے مکالمے کے دوران کہا کہ کیس لاہور کیسے لگ گیا، چلیں کیا ہوسکتا ہے پھر اب کرالیں بعد میں ہی الیکشن۔

سماعت کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے تو درخواست کی تھی کیس یہاں لگا دیں لیکن ہمارا کیس لاہور میں لگا دیا گیا ہے، ہمیں ابھی بتایا گیا ہے کہ سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم لاہور جارہے ہیں، پولنگ ایجنٹ حلقے میں اپنی تیاری جاری رکھیں۔

Tags
Show More

Related Articles

Close