News Politics — 10 December 2020

فیصل آباد: ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے پانچ اراکین نے پارٹی چھوڑنے اور اسمبلی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے فیصل آباد کے علاقے دھوبی گھاٹ میں رانا ثنا اللہ کے استعفے کے خلاف ختم نبوت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

کانفرنس میں شریک ہونے والے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی نشتوں اور عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔

رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، ڈاکٹر نثا جٹ جبکہ رکن پنجاب اسمبلی نظام الدین سیالوی، محمد خان بلوچ، مولانا رحمت اللہ سمیت کئی بلدیاتی امیدواران نے بھی مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: رانا ثنا مستعفیٰ ہوں، مزید گدی نشین کا سیالوی کی حمایت کا اعلان

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر اور سرگودھا کے ضلعی نائب صدر محمد علی ٹوانہ، ممبر ضلع کونسل سرگودھا ملک صدام حسین نے بھی مسلم لیگ ن کے علیحدگی کا اعلان کیا۔

اس موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ کے رہنماء ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے رابطہ کیا تھا تو میں نے انہیں شرعی توبہ کرنے کا مشورہ دیا۔

Share

About Author

malik

(0) Readers Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *