News Politics — 11 December 2020

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکومسلسل غیرحاضری پراشتہاری قراردیتے ہوئے کیس کی سماعت14دسمبرتک ملتوی کردی ہے۔

عدالت نے ضامن کو حکم دیا ہے کہ 3روزمیں ملزم کوپیش کیا جائے ملزم کو پیش نہ کیاگیاتوضمانتی مچلکےضبط کرلیےجائیں گے۔

اسلام آباد  کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثا ثہ جات بنا نے کے ریفرنس میں نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کو  اشتہاری قرار دیئے جانے کی  دائر  درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئےعدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیدیا ۔

اسلام آباد کے  جج محمد بشیر نے نیب کی جانب  سے  دائر اسحاق ڈار کے  آمدن سے  زائد  اثاثہ جات ریفرینس کی سماعت کی ۔

سماعت کے  دوران نیب کے پراسیکیوٹر عمران شفعق نے عدالت سے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست کی جس پر وکیل صفائی کی جانب درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے نئی میڈیکل رپورٹ پیش کر  دی گئی ۔

جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہو ئے وکیل کو دلائل جاری رکھنے کا حکم دیا ۔

 

Share

About Author

malik

(0) Readers Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *