News — 22 December 2020

 ایف سی کی  بلوچستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر  بلوچستان کے شمال میں سبی کےپہاڑی علاقوں میں کارروائی کی، جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے  میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردمقامی افرادکوڈراتےاوردھمکیاں دیتے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی ایک اور کارروائی میں بھی 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ  دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

 


flicky chicky ad

 


Share

About Author

malik

(0) Readers Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *