News Politics — 22 December 2020

 امریکی نائب صدرمائیک پنس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی شراکت داری سے پاکستان کو بہت کچھ حاصل ہوگا جبکہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب امریکی صدر مائیک پنس نے افغانستان کا غیراعلانیہ دورہ کیا اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے افغان صدر سے ملاقات سے متعلق کہا کہ افغان الیکشن کمیشن 2018 کے پارلیمانی انتخابات کی تیاری کررہا ہے۔

مائیک پنس کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ہم افغانستان میں فتح سے زیادہ قریب ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو درپیش خطرے کے خاتمے تک امریکی فورسز افغانستان میں رہیں گی۔


اس موقع پر امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا تھا دہشت گردوں کو پناہ دینے کے دن ختم ہوگئے، پاکستان کو امریکہ کی شراکت داری سے بہت کچھ حاصل ہوگا لیکن پاکستان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے سے بہت کچھ کھونا پڑے گا۔


خیال رہے کہ 3 روز قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سالانہ کروڑوں ڈالر امداد دیتے ہیں، پاکستان کو بتا دیا دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی۔

 


flicky chicky ad

 


Share

About Author

malik

(0) Readers Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *