News Politics — 22 December 2020

فصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے منصوبوں کے لیے درآمدی سامان کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

سی پیک کے تحت این ایچ اے منصوبوں میں سامان کو ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا۔ فیصلے کے مطابق استثنیٰ سکھر، ملتان موٹر وے منصوبے کے لیے حاصل ہوگا۔

اجلاس میں اسٹیٹ بینک کو انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے فنڈز کی ری لینڈنگ سے استثنیٰ کی منظوری بھی دی گئی جبکہ گندم کی برآمد کے لیے وزارت خوراک کی تجویز کی منظوری بے دے دی گئی جس کے بعد حکومت پنجاب 15 لاکھ ٹن جبکہ سندھ 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کر سکے گا۔

ذرائع کے مطابق گندم اور اس کی مصنوعات کی برآمد 30 جون 2018 تک مکمل کی جائے گی۔

اجلاس میں سرکاری یورنیورسٹی کو انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 113 سے استثنیٰ کی تجویز کی منظوری بھی دی گئی۔

 


flicky chicky ad

 


Share

About Author

malik

(0) Readers Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *