News

نوں لیگ نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا بجٹ 4 بلین سے کم کرکے 1 بلین کر دیا

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ڈیلی ویجز اساتذہ کی برطرفی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی۔

عدالتی حکم پر ایم ڈی پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ساجد نصیر پیش ہوئےجنہوں نے عدالت میں انکشاف کیا کہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا بجٹ 4 بلین سے کم کرکے ایک بلین کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے بجٹ ایک بلین کرنے پر تفصیلی جواب مانگ لیا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کو برطرف درخواست گزاروں کے حقوق پر بھی تفصیلی جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ بھی کنٹریکٹ پر ہیں، افسران بھی کنٹریکٹ پر ہیں اور ملازمین بھی، افسران لاکھوں تنخواہ اور ملازمین صرف 175 روپے فی گھنٹہ لیتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اساتذہ کو ڈیلی ویجز پر ملازمت دینا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بغیر وجہ بتائے اور نوٹس دیئے ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔

Tags
Show More

Related Articles

Close