News — 10 December 2020

کراچی: کراچی میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والی سولہ سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ سگی بہن نے مقتول لڑکی کو منگیتر کے ساتھ ملکر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی نے پریس کانفرنس میں گزشتہ دنوں ملیر کے علاقے سعودآباد میں 16 سالہ لڑکی علینہ کے قتل سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچناچاہیئے کہ معاشرہ کہاں جارہاہے اور والدین بچوں کواسمارٹ فون دیتے ہیں لیکن خطرات نہیں بتاتے۔

نعمان صدیقی نے بتایا کہ علینہ کے قتل کی گتھی سلجھ گئی ہے۔ مقتولہ کو اس کی سگی بہن نے اپنے منگیتر کے ساتھ ملکر قتل کیا اور پولیس کو علوینہ پربہن کے قتل کا شک تھا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی کورنگی کے ہمراہ علوینہ اور اس کا منگیتر مظہر بھی موجود تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے گرفتار ملزمہ علوینہ نے اپنی بہن کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ احسن نامی شخص کی وجہ سے اس کے بہن سے جھگڑے ہوتے تھے۔

ملزمہ نے بتایا کہ احسن نامی شخص کے پاس اس کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز تھیں جو علینہ نے بنائی تھیں اور کافی سمجھانے کے باوجود بہن نہ مانتی تھی اور ویڈیوز ڈیلیٹ نہیں کرتی تھی ، میرے منگیتر نے بھی علینہ کو کافی سمجھایا تھا ۔

ملزمہ نے بتایا کہ بہن کو کئی مرتبہ کہا کہ وہ ویڈیو ڈیلیٹ کردے اور پیر پڑنے کے باوجود تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ نہ ہونے پر انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا اور منگیتر کے ساتھ ملکر بہن کے گلے پر چھری پھیر کر علینہ کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کا کہنا تھا کہ علینہ نےعلوینہ کی ویڈیوبنائی لیکن ڈلیٹ نہیں کی، علینہ کوقتل کرنے کی واردات بہیمانہ ہے، حسن نامی شخص نےعلینہ کوجنسی طورپرہراساں کیا اور ملزمہ کی علینہ نے غیراخلاقی تصاویربنائی،احسن اورعباس نامی دو شخص علینہ کوبلیک میل کرتےتھے۔

ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ علینہ قتل کیس کے ملزمان علوینہ، مظہر، احسن اور عباس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Share

About Author

malik

(0) Readers Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *