News — 11 December 2020

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پولیس اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو فورس نے علی الصبح ہنڈوارا کے یونسو گاؤں میں آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے دعویٰ کیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران گھر میں موجود تین نوجوانوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں تینوں کو مقابلے میں مار دیا گیا۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والی خاتون کی شناخت مسرا بانو کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب حکام نے ہنڈوارا اور سوپور کے علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

 

 

Share

About Author

malik

(0) Readers Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *